خیبرپختونخوامیں ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کارروائیاں،ہزاروں افراد پر جرمانے
فائل فوٹوپشاور: خیبرپختونخوا میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنےوالوں کیخلاف کاررائی کاسلسلہ جاری ہیں،اب تک ہزاروں افراد پرکروڑوں جرمانے عائدکئے گئے ہیں،کاررائیوں کی تفصیلی رپورٹ چیف سیکرٹری کو پیش کردی گئی۔
خیبرپختونخوا میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی کیخلاف کارروائیوں کے حوالے سے تمام اضلاع سے موصول شدہ گزشتہ10دنوں کی تفصیلی رپورٹ چیف سیکرٹری کوارسال کردی گئی۔
رپورٹ کےمطابق گزشتہ10دنوں میں2لاکھ51ہزارکارروائیاں کرتے ہوئے ایس او پیز پرعمل نہ کرنےپر43ہزار26افراد پر1کروڑ33لاکھ سےزائد جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ 4ہزار995یونٹس اورکاروبار کو سیل کرکےحکومت احکامات سے انکاری64ہزار298افراد کو وارننگز بھی جاری کی گئیں۔
رپورٹ کےمطابق پشاور میں56فیصد،ضلع بنوں میں46،ایبٹ آباد میں49،دیرمیں47،لکی مروت میں30فیصد لوگ ایس او پیز پرعملدرآمد کررہے ہیں۔
کوہاٹ میں100فیصد اور کوہستان میں86فیصد لوگ احکامات پر عمل پیرا ہیں تاہم اس کے باوجودکرک سے اب تک189اور کوہستان سے 5کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔